یار حسین قتل کیس کے ملزموں کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

یار حسین قتل کیس کے ملزموں کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے یارحسین قتل کیس میں ملوث 2 ملزموں کی 64سال قید بامشقت اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکالعدم قرار دے دی ملزموں کی جانب سے بیرسٹرظہورالحق اورمحمدابراہیم خان ایڈوکیٹس نے اپیلوں کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان غفارعلی اوراکبرعلی ساکنان یارحسین پرالزام ہے کہ انہوں نے آٹھ جون 2010کو تھانہ یارحسین کی حدود میں فائرنگ کرکے ظاہرمحمد کو قتل اورجلیل کوزخمی کردیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزموں کو فی کس عمرقید اوردو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف ملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں اپیلیں دائرکیں اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے ملزموں کی اپیلیں منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ۔