کرک میں منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،15 گرفتار
کرک (بیورورپورٹ)کرک پولیس کا منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد 15اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرک پولیس نے گذشتہ دو دن میں مختلف کارروائیوں کے دوران 15 مجرمان اشتہاری جو کرک پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے کوگرفتار کر لیاہے اس کے علاوہ 730 گرام چرس ،ایک کلاشنکوف بیس کارتوس بھی اپنے تحویل میں لئے ہیں اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان نے کہا کہ منشیات فروشوں اورمجرمان اشتہاریوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا علاقے میں امن قائم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی