ملازمین کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ،پیر محمد سعید

ملازمین کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے ،پیر محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) کلاس فور ملازمین نے 24گھنٹے ڈیوٹی دینے اور اور مانیٹرنگ کے نام پر ان کو ہراسان کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم قانونی 8گھنٹے ڈیوٹی دینے کیلئے تیار ہیں اس کے علاوہ ڈیوٹی ظلم ہے جس کو کسی بھی حالت میں جائز قرار نہیں دیاجاسکتا۔اس سلسلے میں درجہ چہارم ملازمین کا اجلاس زیر صدارت پیر محمد سعید منعقد ہوا جس میں کلاس فور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر پیر محمد سعید،ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید خان،تحصیل صدر نوررحمان،تحصیل جنرل سیکرٹری مکمل شاہ، سابقہ تحصیل صدر ریداللہ خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم درجہ چہارم ملازمین کے منتخب عہدیدار ہیں اور ان کے حقوق کی تحفظ ہم پر لازم ہے حکومت فوری طور پر 24گھنٹے ڈیوٹی کی جگہ صرف 8گھنٹے ڈیوٹی کا اعلان کرے۔تنخواہوں سے کٹوتی منظور نہیں درجہ چہارم کے ایمپلائی سنز کوٹہ 25فی صد پر عمل در آمد کو یقینی بنایاجائے اور ایم پی اے ٹال مٹول سے کام لینے کی بجائے ۔مانیٹرنگ والے بے جا کلاس فور ملازمین کو تنگ کرنے سے باز آجائے بصورت دیگر ڈیوٹی سے مکمل بائیکاٹ کرکے سخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔