25 نومبر کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ،جمعہ خان

25 نومبر کے جلسہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ،جمعہ خان

نوشہرہ (بیورو رپورٹ ) ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ 25نومبر کو نوشہرہ مغلکی میں عوامی نیشنل پارٹی کا منعقدہ جلسہ عام ایک عظیم الشان جلسہ عام ہوگا اور اس جلسے کے ذریعے اے این پی کے کارکن اپنے مخالفین کو یہ پیغام دینگے کہ اے این پی نہ صرف اس ضلعے کی بلکہ پورے صوبے کی ایک فعال اور متحد سیاسی قوت تھا ، ہے اور رہے گا اس جلسے سے اے این پی کے مخالفین کی نیندیں حرام کرکے رکھ دینگے 25نومبر کے جلسے میں ہزراروں کی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پرویز احمد خان کی رہائشگاہ پر منقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے پرویز احمد خان ،جمال خٹک ، نوید خٹک ،معتصم بااللہ ، سرتاج خان اور دیگرنے شرکت کی ملک جمعہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے ان ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں نوشہرہ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ نوشہرہ کو مزید پسماندہ رکھا گیا اور نوشہرہ کلاں میں تو ترقی دور کنار وہاں پر موجود اداروں کو بھی ختم کیا جارہاہے جس کی زندہ مثال وویمن ایجوکیشن سنٹر کا خاتمہ ڈسٹرکٹ ہڈکوارٹر ہسپتال کا میڈیکل کمپلکس میں انضمام ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں برُی طرح ناکام ہوگئی ہے اور اس ناکامی پر اب پی ٹی آئی اس صوبے کے عوام سے کس ایشو پر ووٹ لیں گے عوام اب ان مداریوں کے نرغے میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ عوام ان فراڈیوں کے اصل چہرے جان گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 25نومبر کو عوامی نیشنل پارٹی کی منعقدہ جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ اس صوبے کے عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت پر لگی ہے کیونکہ اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر