جماعت اسلامی چارسدہ کی تنظیم نو ،سیف اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

جماعت اسلامی چارسدہ کی تنظیم نو ،سیف اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی چارسدہ کے کابینہ مکمل۔ سیف اللہ خان درانی جنرل سیکرٹری جبکہ حافظ شفیع اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب۔ اس حوالے سے مرکزاسلامی چارسدہ میں ضلعی امیر محمد ریاض خان کے صدارت میں مجلس شوری کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں شوری کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیف اللہ خان درانی جماعت اسلامی چارسدہ کے جنرل سیکرٹری ، حافظ شفیع اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،مجیب الرحمن ایڈووکیٹ،سکندر خان ،ولی محمد خان ،موسی خان اور سجاد نائب امراء حاجی صبغت اللہ سیکرٹری مالیات،قاری سیف الرحمان فہم قرآن ،مولانا مفتی اکبر علی شعبہ تربیت ،آمان الحق کوکب شعبہ تنظیم ،شاہ حسین درانی صدر یوتھ ، خرب اللہ نگران شعبہ خواتین ،محمد جسیم عمرزئی صدر الخدمت اور حیات خان انچارج شوشل میڈیا منتخب ہوئے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چارسدہ محمد ریاض خان نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے واحد جمہوری پارٹی ہے جس میں تمام عہدیدار خفیہ رائے دہی کے زریعے منتخب ہو تے ہیں ۔ جماعت اسلامی چارسدہ 2018 ء کے الیکشن میں کلین سویپ کریگی کیونکہ جماعت اسلامی چارسدہ ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ۔جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور عوام کی نظریں جماعت اسلامی پر ہیں ۔ بہت جلدچارسدہ کے بااثر افراد جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔