محکمہ بلدیات کے تحت صحت و صفائی کی آگہی کیلئے میلے کے انعقاد کا فیصلہ

محکمہ بلدیات کے تحت صحت و صفائی کی آگہی کیلئے میلے کے انعقاد کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)واٹسن سیل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی جانب سے عوام میں صحت و صفائی کے حوالے سے آگہی کیلئے 19نومبر کو ورلڈ ٹوائلٹ ڈے کے موقع پر سینیٹیشن میلہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ورلڈ ٹوائلٹ ڈے ہر سال اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ لوگوں میں لیٹرین کی اہمیت اور اس کے استعمال کو فروغ دیاجاسکے۔پاکستان میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق25ملین لوگوں کو لیٹرین کی سہولت میسر نہیں ہے جن میں دو تہائی لوگوں کا تعلق دیہاتوں سے ہے۔یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان دنیا میں اس حوالے سے تقریباً تیسرے نمبر پر ہے لہذا اس سال اس اہم دن کی مناسبت سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے جامعہ پشاور میں ’’سٹیٹیشن میلہ‘‘ کا انعقاد کیا ہے۔صوبائی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد میلہ ہو گا جس میں بزنس کمیونٹی،تعلیم، یونیورسٹیز،سیاسی و غیر سیاسی شخصیات اور صحت و صفائی سے منسلک تمام شعبوں کو اس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس میلہ میں یونیورسٹیز،بزنس کمیونٹی اور غیر حکومتی اداروں کی جانب سے محتلف سٹالز لگائے جا رہے ہیں تاکہ صحت و صفائی کے حوالے سے عوامی آگہی کو فروغ دیا جاسکے۔یہ میلہ پیوٹا (PUTA) ہال یونیورسٹی آف پشاور میں19نومبر بروزہفتہ صبح 10بجے سے سہ پہر3بجے تک عام و خاص کیلئے کھلا رہے گا۔