کلاس فور ایسو سی ایشن ضلع دیر لوئیر کے انتخابات مکمل ،عمر پرویز صدر منتخب

کلاس فور ایسو سی ایشن ضلع دیر لوئیر کے انتخابات مکمل ،عمر پرویز صدر منتخب

تیمرگرہ (بیو ر ورپورٹْ )کلاس فور ایسو سی ایشن ضلع دیر لوئیر کے انتخابات مکمل پیپلز پیرا میڈیکس اور ملگری پیرا میڈیکس کے متحدہ گروپ نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق کلاس فور ایسو سی ایشن ضلع دیر لوئیر کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں جماعت اسلامی کے الخدمت گروپ اور پیپلز پیرامیڈیکس اور ملگری پیرا میڈیکس کے متحدہ گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں متحدہ پیپلز پیرا مڈیکس اور ملگری پیرا مڈیکس کے دو فریقی اتحاد نے بھاری اکثریت کامیابی حاصل کی نتائج کے مطابق متحدہ گروپ کے عمر پرویز وردگ صدر اور سید غفار بادشاہ ،ضیاء الرحمن سنیئر نائب صدر ،فضل سبحان نائب صدر اول عبید الرحمن صدر دوم ،پرویز مشوانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،راحت اللہ پریس سیکرٹری ،عزیز اللہ فنانس سیکرٹری ،محمد شکیب افس سیکرٹری منتخب کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر