اراضی کے کم ریٹ اور روڈ میں کلوٹوں کی عدم تعمیر کیخلاف مشران کا پارہ چڑھ گیا

اراضی کے کم ریٹ اور روڈ میں کلوٹوں کی عدم تعمیر کیخلاف مشران کا پارہ چڑھ گیا

کرک (بیورورپورٹ) جیل چوک تا سٹی کشادگی سڑک منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال، اراضی کے کم ریٹ اور روڈ میں کلوٹوں کی عدم تعمیر کیخلاف مشران کا پارہ چڑھ گیا سڑک کی تعمیرپر جاری کام بند کروا دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جیل چوک تامرکز کورونہ کے مشران کا ہنگامی اجلاس جیل چوک کے قریب زیر صدارت ویلج ناظم رفیع اللہ منعقد ہوا جسمیں نائب ناظم سیف اللہ ،جنرل کونسلر غلام ربانی و دیگر کونسلران سمیت علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سمیت کلوٹوں کی عدم تعمیر اور اراضی مالکان کو محکمہ مال کی موجودگی میں موقع پر اراضی کی نشاندہی کے مطابق رقم کی ادائیگی اور روزانہ کی بنیا پرپانی کا چھڑکاؤ یقینی بنائے بصورت دیگر اگر کام شروع کیا گیاتو کسی بھی نا خوشگوار واقع کی ذمہ داری متعلقہ ٹھیکیدار اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر