مہمندا یجنسی ،عوام کا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ

مہمندا یجنسی ،عوام کا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، تحصیل صافی باؤتہ میں عوام کا بجلی سمیت دیگر ضروریات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ باجوڑ ٹو پشاور روڈ بند۔ تحصیلدار صافی سے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھول کر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل صافی میں نماز جمعہ کے بعد مقامی لوگوں اور جامع مساجد کے نمازیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں باؤتہ کے مقام پر بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ، مقامی سڑکوں کی حالت زار، نادرا سنٹر لکڑو کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی مہمند ایجنسی کے امیر محمد سعید خان اور ملک فردوس خان نے کہا کہ تحصیل صافی میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا ناروا سلسلہ ختم کیا جائے۔ صافی کے عوام کے بند شناختی کارڈ جاری کریں۔ اور لکڑو نادرا سنٹر بحال کیا جائے کیونکہ غلنئی نادرا سنٹر میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کم از کم تین ہزار روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ بعد ازاں تحصیلدار صافی معراج خان نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کھول کر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر