فیڈز چورزہ او ر میڈیسن کے نرخوں میں ا ضافہ ،گھاٹے کا سودا ہے :متحدہ پولٹری

فیڈز چورزہ او ر میڈیسن کے نرخوں میں ا ضافہ ،گھاٹے کا سودا ہے :متحدہ پولٹری

چارسدہ (بیورورپورٹ)متحدہ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے کابینہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فیڈز چوزہ اور میڈیسن کے نرخوں میں برابری کو گھاٹے کا سودا قرار دیکر پولٹری کاروبار کے خلاف سازش قرار دیا ۔ حکومتی اہلکار اور مڈل مین پولٹری صنعت کا جنازہ نکا ل رہے ہیں ۔ پولٹری کے صنعت سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے جس کے ختم ہونے سے بیروز گاری میں اضافہ اور جرائم بڑھ جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ فارمرز فورم ایسوسی ایشن کے صدر گل زار خان ،جنرل سیکرٹری محمد علی نائب صدر فارس باچہ ،آفس سیکرٹری گل زار سوڑیزئی ،عثمان شاہ،زاہد خان،سینئیر نائب صدر مسرت شاہ اور منظور خان نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا حکومت کے چند بے خبر اہلکار اور لالچی مڈل مین ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت خیبر پختون خواء میں پولٹری فارمرز کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد کو بے روزگار کر رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے ۔ ہم اپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینے کی ہر کوشش ناکام بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جن حکومتی اہلکاروں اور مڈل مینوں نے پولٹری صنعت کا جنازہ نکالنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس کے باعث اب پولٹری فارمز کا کاروبار نامکمل بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اور خیبر پختون خواء کے لیے ریٹ کاتعین کرنے میں فارمرز کے نمائندوں کی رائے کو اہمیت دی جائے ۔ حکومت لاکھوں افراد کے روزگار کی فکر کریں اور پو لٹری فارمرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بصورت دیگر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا بھی دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر