شہید بے نظیر یونیورسٹی شرینگل کے امتحانات 29 نومبر سے شروع ہوں گے

شہید بے نظیر یونیورسٹی شرینگل کے امتحانات 29 نومبر سے شروع ہوں گے

پشاور( سٹاف رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو یو نیو ر سٹی شر ینگل بی۔اے ۔ بی۔ایس۔سی اور بی۔کام کے سپلمنٹری امتحانات29 نومبر سے شروع ہونگے۔ کنٹرولر اف امتحانات پروٖفیسر ڈاکٹر محمد علی کے افس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بی۔اے ۔ بی۔ایس۔سی اور بی۔کام کے سپلمنٹری امتحانات29 نومبر سے شروع ہونگے۔ ،کنٹرولر اف امتحانات کے افس سے تمام امیدواران کو رول نمبرز جاری کر دی گئی ہیں۔ ریگولر طلباء کے رولنمبرز انکے متعلقہ کالجوں کو اور پرائیویٹ طلباء کے رولنمبرز انکے سکونتی پتوں پر ارسال کی گئی ہیں۔ اگر کسی بھی امیدوار کو رولنمبر 23 نومبر تک نہیں ملا تو وہ اپنا رولنمبر شہید بے نظیر بھٹو یو نیو ر سٹی شر ینگل کے ویب سائٹ www.sbbu.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتا ہے۔ اور شکایت کے صور ت میں افس نمبر -0944885407 0944.885479 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر