سوات کے رہائشی کو پرخو ڈھیری میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا

سوات کے رہائشی کو پرخو ڈھیری میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا

تخت بھائی(نامہ نگار ) سوات کے رہائشی کو پرخو ڈھیری میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سوات سے منتقل ہو کر پرخو ڈھیری میں بسنے والا50سالہ عبد الرحمان اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ان کو شدید زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہیں 1122ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو میڈیکل کمپلیکس مردان منتقل کر دیا گیا۔ لونڈ خوڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر