مردان ،تخت بھائی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،19 گرفتار

مردان ،تخت بھائی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،19 گرفتار

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ تخت بھائی کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن 19مشتبہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ ومنشیات بھی برآمدکرلی گئی جبکہ 4غیر رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئیتفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں اے ایس پی تحت بھائی سرکل علی بن طارق،ایس ایچ اوتخت بھائی فضل شیرخان،سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ، لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ تخت بھائی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس کے دوران19مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔120 مکانات چیک کئے گئے جبکہ4 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر