ڈیرہ میں ڈھول توتی بجانے والا ہوائی فائرنگ سے زخمی

ڈیرہ میں ڈھول توتی بجانے والا ہوائی فائرنگ سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پنیالہ کے علاقہ خانی کورونہ میں شادی کی تقریب میں ڈھول توتی بجانے والا شخص ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،نواب پولیس نے دولہا کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں علاقہ خانی کورونہ میں ممتاز خان کے بیٹے کی شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران شادی کے موقع پر ڈھول توتی بجانے والا حمید اللہ مروت ولد پیر محمد سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔