تخت نصرتی بالا حتی خیل، آتشزدگی سے گھریلو سامان آگ کی نذر ہوگیا

تخت نصرتی بالا حتی خیل، آتشزدگی سے گھریلو سامان آگ کی نذر ہوگیا

کرک ( بیورو رپورٹ ) تخت نصرتی بالا حتی خیل میں آگ لگنے سے ایک کمرہ اور گھریلو سامان آگ کی نذر ہوگیا ۔تفصیلات کے مطا بق تخت نصرتی محلہ حتی خیل میں گذشتہ شام آزاد خان جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ، کے گھر میں بجلی کی شارٹ سر کٹ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کا ایک کمرہ جل کر خاکستر ہو گیا اور کمرے میں موجود پنکھے ، ائیر کولر واشنگ مشین سمیت گھریلو سامان بھی آگ کی نذر ہوگیا ۔ مقامی تنظیم ینگ سٹارز ویلفئیر آرگنایزیشن کے کارکنوں مولانا ارشد نواز عزیزی و دیگر عوام علاقہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا ۔ فائر بر گیڈ کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر