اقبال ٹاؤن میں خاتون نے گھر میں زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی

اقبال ٹاؤن میں خاتون نے گھر میں زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اقبال ٹاؤن میں خاتون نے گھر میں زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرلی،راحت گارڈن کے قریب تیز کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آڑہ روڈ پر واقع اقبال ٹاؤن میں ایک خاتون نے گھر میں زہریلی دوائی پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔تھانہ صدر کی حدود میں راحت گارڈن کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سوار محمد عارف ولد قلندر سکنہ کوٹ عیسیٰ خان کو ٹکر مار دی جس سے 18 سالہ محمد عارف شدید زخمی ہوگیا جس نے ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر