منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم عدم ثبوت پر بری
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور عابد سرور نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے محمدانعام یوسفزئی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق متنی پولیس نے ایک کاروائی یں ملزم امان ساکن مریم زئی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اڑھائی کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی عدالت نے ملزم کی بریت کے لئے دائردرخواست کی سماعت مکمل ہونے پردرخواست منظورکرلی ۔