ہنگو ،قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

ہنگو ،قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی نے ہنگوقاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اورملزم کوجیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں استغاثہ کی جانب سے ملک عماداعظم ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق گل زمان پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ ہنگوصدرکی حدود میں30نومبر2014ء کوفائرنگ کرکے شاکراللہ کو زخمی کر دیا تھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست مسترد کردی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر