بونیر ،سینئر ایڈوکیٹ دوست محمد کے قاتل گرفتار

بونیر ،سینئر ایڈوکیٹ دوست محمد کے قاتل گرفتار

بونیر(بیورورپورٹ)سئنیر وکیل ممبر ڈسٹرکٹ بار دوست محمد خان ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والے اجرتی اٹھارہ ماہ بعد گرفتار۔اجرت دینے والے کا نام بھی اگل دیاہے۔سودا نو لاکھ میں طے ہوا۔دوسری پارٹی کو سات لاکھ جبکہ قتل کرنے والے دو اجرتی کو صرف پانچ لاکھ ملے۔اجرت دینے والا فرار ہے جلد گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کردینگے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد ارشاد خان کا ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاء کو بریفنگ۔ڈی پی او نے گرفتار ملزمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تورورسک یونین کونسل کے سابق ناظم ولی رحمان نے مبنیہ طور حبیب اللہ عرف بوڈا ساکن تورورسک سے نو لاکھ روپیہ میں سودا طے کیا ۔بوڈا نے پائی چینہ انعاپور کے سیف الرحمان کے ساتھ سات لاکھ میں سودا کیا جس نے اگے جاکر شیرعالم ساکن شلبانڈی اور نصیب زر ساکن مارتونگ سے پانچ لاکھ میں سواد طے کیا۔دونوں اجرتیوں نے دوست محمد خان ایڈوکیٹ کو پائی چئینہ کے مقام پر صبح عدالت جاتے ہوئے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے گولی مارکر قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ڈی پی اور نے مذید بتایا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعداندھے قتل کا سراع لگانے کے لیے سابقہ کاروائی کی روشنی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس افسران علی حسن اور وارث خان کی ڈیوٹی لگائی جنھوں نے بڑی ہوشیاری اور چابکدستی سے ملزمان تک پہنچ کر کامیابی حاصل کی ہے۔اور گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے اور انکی نشاندھی پر واردات میں استعمال ہونے والی دونوں پستول بھی برامد کرلئے ہیں ۔بقول ڈی پی او مقتول دوست محمد خان ایڈوکیٹ کے بیٹے سید ظفر علی شاہ اور بتھیجے محمد الیاس ایڈوکیٹ نے گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں روپوش ملزم کے خلاف باقاعدہ دعویداری کی ہے۔انھوں نے وکلاء کو یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو گرفتار کرکے متاثرہ فریق کو انصاف فراھم کیا جائے گا۔اس موقع پر مقتول کے بتھیجے محمد الیاس ایڈوکیٹ نے ملزمان ٹریس کرنے والے دونوں اھلکاروں کے لیے دو لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔بار کے صدر ن نوشاد خان ایڈوکیٹ،سابق صدر علام مصفطی ایڈوکیٹ،معتبر خان ایڈوکیٹ اورعبدالعزیز ایڈوکیٹ نے ساتھی کے اندھے قتل کا سراع لگانے اورملوث ملزمان کی نشاندھی اور گرفتاری پر ڈی پی او کی کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر مقدمات میں بھی پولیس اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے اور متاثرہ فریق کو انصاف کے حصول میں اپنی زمدیاں پوری کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر