پشاور ،بلور پلازہ میں موبائل فونز کے تاجر کو لاکھوں کا ٹیکہ

پشاور ،بلور پلازہ میں موبائل فونز کے تاجر کو لاکھوں کا ٹیکہ

پشاور(نیوزرپورٹر)تھانہ غربی کی حدود میں واقع بلورپلازہ میں واقع موبائل فونزکے سامان کے تاجر کو افغان باشندے نے 12لاکھ روپے کاٹیکہ لگا دیا کاروبار میں اعتماد بنانے کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد کاسامان لے جاکررفوچکرہوگیا غربی پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرلی محمدالیاس ولد محمد عمران ساکن نوتھیہ جدید نے غربی پولیس کو بتایا کہ وہ بلور پلازہ میں العمران کمیونیکیشن کے نام سے موبائل فونزکے سامان کاکاروبارکرتاہے اوراس دوران دل آغہ جان ساکن درمسال جلال آباد افغانستان اس سے سامان لے کرجاتاتھا اوراگلے پھیرے پربقایارقم ادا کردیتاتھا تاہم بقایاجات کی رقم بڑھتے بڑھتے 12لاکھ74ہزار8سو10روپے تک پہنچ گئی اور 21 جنوری 2016ء کے بعد وہ واپس نہیں آیاجس کے باعث اس کادیوالیہ ہوگیاہے اورکاروبارٹھپ ہوگیاہے غربی پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر