جہانگیرہ ،سکھر سے آئی مہمان خاتون کی پر اسرار ہلاکت

جہانگیرہ ،سکھر سے آئی مہمان خاتون کی پر اسرار ہلاکت

چھوٹالاہور(تحصیل رپورٹر) جہانگیرہ میں سکھر(سندھ) سے آئی ہوئی مہمان دوشیزہ کی پراسرار ہلاکت،پولیس چوکی جہانگیرہ کے قریب واقع جہانزیب نامی شخص کے گھر مہمان لڑکی کی ہلاکت فائرنگ سے ہوئی، پولیس نے دریافت174 کے تحت متوفیہ کی بہن زوجہ جہانزیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ انچارج پولیس چوکی جہانگیرہ اے ایس آئی سیدالامین خان نے تفصیلات مہیا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکھر(سندھ) کے رہائشی نذرحسین کی چھوٹی بیٹی مسماۃ (س) بھانجے کی پیدائش کے موقع پر بڑی بہن مسماۃ (ن)زوجہ جہانزیب سکنہ جہانگیرہ(صوابی) کے گھرگھریلوکام کاج میں ہاتھ بٹھانے آئی تھی کہ جمعہ کی رات تقریباً دس بجے گھر میں پڑے بندوق سے دیگر بچوں کے ہمراہ کھیلتی ہوئی اچانک گولی چلنے سے موقع پرچل بسی متوفیہ کی عمر تقریباً 21/22 سال بتائی گئی ہے جو گزشتہ تقریباً چالیس دنوں سے اپنے بہنوئی کے گھر جہانگیرہ میں مقیم تھی انچارج پولیس چوکی جہانگیرہ کے مطابق انہوں نے متوفیہ کے بہنوئی جہانزیب کے بجائے اسکی زوجہ (متوفیہ کی بڑی بہن) کا بیان قلم بند کرکے بندوق اور گولی کاخالی خول پولیس قبضہ میں لیتے ہوئے دریافت147 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر