متنی میں سکول کو اڑانے والے ملزم کی ضمانت کی توثیق

متنی میں سکول کو اڑانے والے ملزم کی ضمانت کی توثیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے متنی میں سکول بموں سے اڑانے کے الزام میں ملوث ملزم کی گرفتاری روکتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی اس موقع پر ملزم جان خان ساکن شریکیرہ کی جانب سے ان کے وکیل فرقان یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ جانس خان پرالزام ہے کہ اس نے 23مارچ2011ء کو تھانہ متنی کی حدود میں واقع سکول کو دیگر ساتھیوں کی مدد سے بموں سے اڑایاتھا تاہم ملزم کادہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ سرکاری ملازم ہے اور اس نے سال2008ء میں پولیس لائن میں قرآن پاک پرہاتھ رکھ کراپنے بھائی طالبان کمانڈراحسان اللہ سے لاتعلقی کا اعلان کیاتھالہذااس کی عبوری ضمانت کی توثیق کی جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ۔