کراچی، عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

کراچی، عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدا دہشت گردی کی عدالت نے گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ملزم کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو حکم دیا کہ وہ مقام طے کرکے بتائے کہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت کہاں کرنی ہے ۔جگہ کا تعین نہ ہونے کے باعث مقدمات کی سماعت رکی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس نے لیاری آپریشن کے دوران مقدمات قائم کیے تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر