جو شواہد تھے سپریم کورٹ دے چکے اب دوسروں کی باری ہے : حامد خان

جو شواہد تھے سپریم کورٹ دے چکے اب دوسروں کی باری ہے : حامد خان
جو شواہد تھے سپریم کورٹ دے چکے اب دوسروں کی باری ہے : حامد خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جو شواہد تھے وہ سپریم کورٹ میں دے چکے ہیں اور اب دوسروں کی باری ہے ۔ 

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کر سکتا ۔جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے وہ پیشہ وارانہ انداز نہیں ہے ۔

پاناما لیکس کیس میں ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری ہماری نہیں ، عدالتی فیصلے کو قبول کریں گے: عمران خان

حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے نعیم بخاری کیس کی آئندہ پیروی کریں کیونکہ انہوں نے میرے ساتھ کیس کی تیاری کی ہے ۔جس طرح میڈیا پر مجھ سے متعلق باتیں کی گئی وہ بدتمیزی کے مترادف ہیں ۔

یاد رہے حامد خان پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہو رہے تھے تاہم انہوں نے میڈیا ٹرائل کی وجہ سے کیس کی پیروی کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

مزید : قومی