پہلا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، نیوزی کیخلاف 62 رنز کی برتری

پہلا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، نیوزی ...
پہلا ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 7 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، نیوزی کیخلاف 62 رنز کی برتری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرائسٹ چرچ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیں اور اسے نیوزی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اسد شفیق 6 رنز اور سہیل خان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 104 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری کیوی ٹیم کو 200 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس نے 30، جیت راول نے55، گرینڈ ہوم نے 29، ٹیم ساﺅدھی نے 22، نیل ویگنر نے 21 اور بی جے واٹلنگ نے 18، ٹام لاتھم نے 1، کین ولیم سن نے 4، راس ٹیلر نے 11 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور سہیل خان نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے 67 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بلے باز پہلی اننگز کی طرح ڈگمگاتے ہی نظر آئے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ تیسرے رو ز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیںاور اسے نیوزی لینڈ کے خلاف 62 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا لیکن سمیع اسلم 7 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے جبکہ بابر اعظم 29 رنز بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ تجربہ کار بلے باز یونس خان بھی صرف ایک رن بنا کر نیل ویگنر کا شکار بنے۔ دیگر بلے بازوں میں اظہر علی نے 31، مصباح الحق نے 13، سرفراز احمد نے 2 اور محمد عامر نے بھی 2 رنز بنائے۔ اسد شفیق 6 اور سہیل خان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور نیل ویگنر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساﺅدھی اور گرینڈہوم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل