بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ممبئی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے 10اداروں پر چھاپہ مار کارروائیاں ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ممبئی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے 10اداروں پر چھاپہ مار ...
بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ممبئی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے 10اداروں پر چھاپہ مار کارروائیاں ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کے بعد اسلامک ریسرچ  فاؤنڈیشن کے خلاف مودی حکومت نے کارروائی شروع کر دی ہے،بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے ممبئی میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کے 10 اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان اداروں کا اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے معروف بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممبئی میں واقع اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے 10اداروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائی کی اور ان اداروں سے اہم دستاویزات اور ادارے کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ہندوستانی سیکیورٹی ادارے این آئی اے نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف یہ کارروائی دہشت گردی مخالف قانون یو اے پی اے کے تحت کی ۔مودی حکومت نے مبینہ طور پر امن کا درس دینے والے بین الاقوامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف اشتعال انگیزاور دہشت گردی کو فروغ دینے والی تقاریر کرنے کے  بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے چند روز قبل ان کی تنظیم آئی آر ایف کو 5سال کے لئے کالعدم قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی تھی،جبکہ گذشتہ روز مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے تعلیمی اداروں پر’’سرکاری قبضہ ‘‘ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا ۔

دوسری طرف بھارت اور پاکستان کی دینی جماعتوں نے مودی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات اور پابندی عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کی تعصب پرست مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ہمیشہ امن اور محبت کی دعوت دی ہے ،مودی حکومت ان پر عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات اور پابندی کے فیصلے کو واپس لے ۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کے ادارے پر پابندی عائد کرنے کے بعد مودی حکومت نے گذشتہ روز مقدمہ درج کیا تھا جس پر ہندوستانی سیکیورٹی ادارے نیشنل انوسٹی گیشن نے مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ آئی آر ایف کے 10 اداروں پر چھاپے مارے اور اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے تاہم اس کریک ڈاؤن میں کسی بھی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے ۔

مزید : بین الاقوامی