کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے : بھارتی وزارت دفاع

کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے : بھارتی ...
کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے : بھارتی وزارت دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے حقیقت تسلیم کر تے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے 13فوجی ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنڑول پر فائرنگ کے دوران 7پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے ۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعدیہ اعتراف سامنے آیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت مرد بنے اور اپنے جانی نقصان کا اعتراف کرے ،انکا کہنا تھاکہ بھارت جانتاہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اوروہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے۔