امریکی خاتون پیگی وٹسن بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ، دنیا کی معمر ترین خلاءنورد سالگرہ بھی خلائی سٹیشن پر منائیں گی

امریکی خاتون پیگی وٹسن بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ، دنیا کی معمر ...
امریکی خاتون پیگی وٹسن بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ، دنیا کی معمر ترین خلاءنورد سالگرہ بھی خلائی سٹیشن پر منائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی خلاءنورد خاتون آج بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ہو گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلاءنور د خاتون پیگی وٹسن آج قازقستان کے بیکانورکو سموڈروم سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ہو گئی ، 56سالہ خاتون نے معمر ترین خلاءنوروکا اعزاز بھی حاصل کر لیا ۔

پاناما لیکس کیس میں ثبوت پیش کرنے کی ذمہ داری ...عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز لیگ کو بے حد خوشی ہو گی 

وہ آج بیکانور کوسموڈروم، قازقستان سے روسی ”سویوز“ راکٹ کے ذریعے خلاءمیں روانہ ہوئیں۔ ان کے ہمراہ ایک روسی اور ایک فرانسیسی خلاءنورد بھی ہیں۔ 3 افراد کا یہ عملہ ہفتے کے روز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچے گا جہاں پہلے ہی ایک امریکی اور دو روسی خلاءنورد موجود ہیں۔ پیگی وٹسن 9 فروری 2017ءکے روز اپنی 57 ویں سالگرہ بھی بین الاقوامی خلائی سٹیشن ہی پر منائیں گی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی

وٹسن سب سے پہلے 2002ءمیں اور پھر 2007ءمیں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچی تھی جبکہ 2007ء میں انہوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی خاتون کمانڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ وہ مئی 2017ءتک وہاں قیام کریں گی جس دوران وہ فروری 2017ءمیں دوسری مرتبہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی کمان سنبھال کر خواتین خلاءنوردوں میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گی۔
پیگی وٹسن جو بایوکیمسٹری میں اعلیٰ ڈگری رکھتی ہیں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف طبّی اور سائنسی تجربات بھی انجام دیں گی۔ جب ان کا مشن ختم ہوگا تو وہ کسی بھی دوسرے امریکی خلاءنورد کے مقابلے میں سب سے زیادہ وقت خلاءمیں گزار چکی ہوں گی۔ اب تک یہ اعزاز جیف ولیمز کے پاس ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 534 دن خلاءمیں گزارے ہیں۔