برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل
برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

  

برازیلیہ (مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل کے رہائشی جوڑے کو دنیا کا سب سے پست قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق برازیل کے رہائشی 31سالہ پاﺅلو اور 28سالہ کتیوسیا کو دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے میاں بیوی تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ دونوں کی پہلی بار بات چیت سماجی میڈیا پر ہوئی جو دوستی میں بدلی اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ 35 انچ کا پاو¿لو اور 28 انچ کی کیتیوسیا ان دنوں لندن میں ہیں جہاں آفیشلی انہیں دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی 

پاو¿لو کا اپنی اہلیہ کے بارے میں کہاکہ مجھے پہلی نظر میں کیتیوسیا سے محبت ہو گئی تھی اور دل دے بیٹھا تھا لیکن کیتیوسیا نے پہلے پہل مجھے کسی خاطر میں نہیں لایا تھا۔

ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس خوش وخرم جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں گنیز بک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس ریکارڈ سے میڈیا کی توجہ ہم جیسے پستہ قد افراد کی جانب مبذول ہو گی اور ان کے ساتھ معاشرے میں یکساں برتاو¿ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم پستہ قد ہیں لیکن ہمارے جذبات اور دل بہت بڑے ہیں۔ ہم پستہ قد افراد بھی عام انسانوں کی طرح سوچتے اور احساسات رکھتے ہیں۔ دنیا کو یہ بات ضرور سوچنی چاہئیے۔ 

مزید : بین الاقوامی