حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پیپلز پارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کریں گے : اسحا ق ڈار

حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پیپلز پارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کریں گے : ...
حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پیپلز پارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کریں گے : اسحا ق ڈار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورت حال کنٹرول میں ہے اور حکومت کہیں نہیں جا رہی ۔ دھرنے کو پہلے کامیابی ملی نہ اب ملے گی ۔ حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔ 

جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات میں سے ایک سپریم کورٹ میں ہے تاہم تین مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ”عمران خان کئی بار لندن گئے اور کئی بار آئے “۔ وہ اپنے بچوں سے ملنے گئے ہیں تو شک کیوں کریں ؟ حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ملک کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے۔” حامد خان کی تبدیلی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن مسلم لیگ نواز کی لیگل ٹیم وہی رہے گی“۔

مزید : قومی