آج کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آج کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ...
آج کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے ووران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردو منفی 06، قلات منفی 02، گوپس، گلگت اور ہنزہ منفی 01جبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 05، کراچی 14، پشاور 08، چترال اور کوئٹہ میں 01، گلگت اور ہنزہ میں منفی 01تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات