بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ...
بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت باز آنے کو تیار نہیں ، آج پھر لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی  فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ شدید گولہ باری بھی کی گئی تاہم اس سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔

یاد رہے چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے پاک فوج کے سات جوانوں کو شہید کیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں