اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہو گیا، 3 طیارے کافی دیر تک فضاءمیں ہی چکر کاٹتے رہے

اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہو گیا، 3 طیارے کافی ...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہو گیا، 3 طیارے کافی دیر تک فضاءمیں ہی چکر کاٹتے رہے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کے باعث آج صبح 3 طیارے فضاءمیں ہی چکر کاٹتے رہے۔

بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی ائیرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 271 صبح 9 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد پہنچی اور 10 بج کر 6 منٹ پر ائیرپورٹ پر اتری اور اس طرح یہ طیارہ پورے 62 منٹ تک پرواز میں ہی چکر کاٹتا رہا اور اسلام آباد کے 10 چکر مکمل کئے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز بھی وقت پر لینڈ نہ کر سکی اور بوئنگ 777 پر آپریٹ ہونے والی پرواز کے اترنے کی بھی جگہ نہ تھی اور اسی طرح لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی کافی دیر تک فضاءمیں چکر کاٹتی رہی۔

”دعا کریں میری تیسری شادی کامیاب رہے “، عمران خان نے شادی کی خواہش کا اظہا رکر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے اور ماضی میں بھی موسم خرابی اور دھند کی وجہ سے فضائی حادثات ہوئے تھے۔

مزید : اسلام آباد