پشاور گاڑی پر ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانے والے نوجوان کو200روپے جرمانہ

پشاور گاڑی پر ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانے والے نوجوان کو200روپے جرمانہ

پشاور(آئی این پی)پشاور میں نوجوان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا، ٹریفک پولیس نے نہ صرف گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح کو 200 روپے جرمانے کی پرچی بھی تھما دی۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح امریکہ میں دکھائی دیں نہ دیں، پشاور میں ضرور نظر آتے ہیں، ایک شہری کو تو ٹرمپ سے اتنی محبت ہے کہ اپنی گاڑی پر اس کے نام کی نمبر پلیٹ لگا دی۔ ٹریفک وارڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ دیکھی تو نوجوان کو روک کر نہ صرف نمبر پلیٹ ضبط کر لی بلکہ نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا اسے 200 روپے جرمانہ بھی دینا پڑا۔ نوجوان نے ٹرمپ ون نمبر پلیٹ کے بدلے 200 روپے کا چالان قبول کر کے نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا حق ادا کر دیا۔

مزید : پشاور