گلبرگ میں تشدد سے نوجوان کو قتل کرنیوالا اداکارہ دیدار کا شوہر نکلا
لاہور (ویب ڈیسک) گلبرگ کے علاقہ جام شیریں پارک کے قریب وحشیانہ تشدد کر کے نوجوان کو قتل کرنےو الا معروف اداکار دیدار کا شوہر حمزہ بھٹی اور ایک مذہبی رہنما کا بیٹا محمود زوار نکلے، شوہر کو بچانے کیلئے اداکارہ دیدار نے کئی اہم شخصیات سے رابطے شروع کر دیئے ، پولیس نے حمزہ بھٹی کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر جو ہر ٹاﺅن اللہ ہو چوک کے قریب چھاپہ مارا لیکن وہ بچ نکلا ، دونوں ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا ہے، مقتول حسن کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی پولیس کے حوالے کر دی گئی، مقتول پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ، تین روز قبل گلبرگ کے علاقہ کبوتر پورہ کے رہائشی حسن کو کار سوار ملزمان نے جام شریں پارک کے قریب گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنا یا تھا، ملزمان اس کا موبائل فون بھی لے گئے تھے، زخمی حالت میں حسن ہسپتال میں دم توڑ گیا، مقتول کے کزن اسلم پرویز کے بیان پر گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کیا ، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گاڑی نمبرLEC-777 پر فرار ہوئے تھے گاڑی کا ریکارڈ نکلوایا تو وہ ڈیفنس کے رہائشی سلمان کے نام نکلی پولیس نے اسے حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ اس نے دو سال قبل یہ گاڑی حمزہ علی بھٹی کو فروخت کر دی تھی جوکہ اداکارہ دیدار کا شوہرہے، پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ علی بھٹی کو بچانے کیلئے اس کے کئی سفارشی میدان میں آگئے ہیں، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق جلد ہی حمزہ علی بھٹی کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان نے حسن کو گاڑی اوورٹیک کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔