حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، صوبوں کو مراسلہ ارسال

حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، صوبوں کو ...
حکومت کا انسداد تمباکو نوشی قوانین پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ، صوبوں کو مراسلہ ارسال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں انسداد تمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

”ایک شخص اپنی خواہش پر افسران کو ترقیاں دے رہا ہے “کیپٹن صفدر وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری پر برس پڑے

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کی تشہیر میں انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات میں میں تمباکو اور ٹوبیکو مصنوعات کی تشہیر غیر قانونی ہے جبکہ دکانوں پر سگریٹ کے تشہیری بینرز، پوسٹر آوایزں کرنا، سگریٹ کی تشہیر کیلئے نقد انعامات، تحائف بانٹنا اور آمدن بڑھانے کیلئے کم قیمت سگریٹ کی فروخت بھی انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزی پر۔ مراسلے میں صوبوں کو ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔

مزید : قومی