لاہور میں سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والا ملزم احمدپور شرقیہ گرفتار

لاہور میں سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والا ملزم احمدپور شرقیہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد پور شرقیہ (ویب ڈیسک) لاہور میں سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والے گینگ کاایک رکن گرفتار ہو گیا، لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سنیٹر جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے موقع پر جیب تراشوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سید خورشید شاہ اور سابق وزیر داخلہ سندھ منظوروسان سمیت متعدد سیاستدانوں اور اعلیٰ شخصیات کی جیبیں صاف کر کے ان کو قیمتی موبائل فونز اور نقد رقوم سے محروم کر دیا تھا، لاہور پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر اس گینگ کا کوئی بھی ملزم لاہور پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا کیونکہ یہ گینگ اپنے سرغنہ خالد عرف بڈو بھلکا سمیت بہاولپور ڈویژن کی تحصیل احمد پور شرقیہ پہنچ گیا، جہاں ماسٹر مائنڈ کا سگا بھانجا جاوید بھلکا کم حصہ ملنے پر اپنے ہی گینگ کے سرغنہ کیخلاف پھٹ پڑا جس نے اس گینگ کی وارداتوں کی ساری کہانی اور وارداتوں کا بھانڈا پھوڑ کر ان کا راز فاش کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

مزید :

لاہور -