اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے: پی پی ذرائع

اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے: پی پی ذرائع
اعتزاز احسن پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کی وکالت نہیں کریں گے: پی پی ذرائع

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پانامہ کیس میں ایک اچھے وکیل کی تلاش میں ہے اور اس سلسلے میں معروف قانون دانوں  نعیم بخاری اور اعتزاز احسن سے رابطے کئے گئے ہیں تاہم اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس میں تحریک انصاف کا وکیل بننے سے متعلق تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا ۔

بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن پاناما لیکس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے وکالت کی پیشکش قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس کیلئے انہیں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اجازت کی ضرورت ہو گی جبکہ اعتزاز احسن یہ کیس سپریم کورٹ لے جانے کے حق میں بھی نہیں تھے۔ اعتزاز احسن کے خیال میں پانامہ لیکس سیاسی معاملہ تھا اور اسے سیاست تک ہی محدود رکھنا چاہئے تھا کیونکہ اس طرح زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے تھے۔  پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتزاز احسن اس کیس میں تحریک انصاف کا وکیل بننے کے بجائے خود کو صرف اور صرف مشوروں تک محدود رکھیں گے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی 

ذرائع نے مزید بتایا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے انہیں وکالت کی پیشکش کی گئی تھی تو انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کر کے جواب دینے کا کہا تھا تاہم اب تک انہوں نے گرین سگنل نہیں دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں