ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف خواتین سراپا احتجاج ، سڑک پر روٹیاں پکائیں

ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف خواتین سراپا احتجاج ، سڑک پر روٹیاں پکائیں
ملتان میں گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف خواتین سراپا احتجاج ، سڑک پر روٹیاں پکائیں

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میںبڑھتی ہوئی گیس لوڈشیڈنگ کےخلاف نواب پور روڈ پرخواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،خواتین مظاہرین نے سڑک ٹریفک کیلئے بندکردی، حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی خواتین نے سڑک پر ہی چولہے رکھ لئے اور روٹیاں پکائیں، خواتین نے گیس کے بل بھی نذر آتش کردیئے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ان کی پچھلے ایک سال سے گیس نہیں آرہی، گیس کی لوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کردیا، صبح سویرے گیس نہ ہونے سے بچوں کو بغیر ناشتے کے سکول بھیجنا پڑتا ہے۔انتظامیہ کے ظالمانہ سلوک سے گھریلونظام تباہ ہوکر رہ گیا۔

مزید : ملتان