ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی تقریب، تصاویر منظرعام پر آ گئیں

ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی تقریب، تصاویر منظرعام پر آ گئیں
ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی تقریب، تصاویر منظرعام پر آ گئیں

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی ”نیشنل“ بھابھی ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر ہزاروں شائقین دیکھ چکے ہیں اور شیئر کر رہے ہیں۔

یہ تصاویر انعم کی شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریب ”سنگیت“ کی ہیں جس میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور اور رام چرن سمیت بالی ووڈ کی کئی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تصاویر میں ثانیہ کی چھوٹی بہن یعنی ہونے والی دلہن انعم منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ گلابی رنگ کا جوڑا پہنے قیامت ڈھا رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے سنہرے رنگ کا جوڑا پہنا اور ان کے شوہر شعیب ملک روائتی کپڑے پہنے نظر آئے جو ایشانتنو اور نیکھل نے ڈیزائن کئے۔

سلمان خان، پرینیتی چوپڑا اور ثانیہ مرزا کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور بعد ازاں اپنی ڈانس پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے۔

ذرائع کے مطابق انعم کی شادی کی تقریب آج حیدر آباد میں منعقد ہو گی۔

مزید : تفریح