پاکستان کا وہ ”سیاستدان“ جس کے اکاﺅنٹ میں شاہ عبداللہ نے خود پیسے جمع کروائے، یہ کوئی شریف خاندان کا شخص نہیں بلکہ۔۔۔

پاکستان کا وہ ”سیاستدان“ جس کے اکاﺅنٹ میں شاہ عبداللہ نے خود پیسے جمع ...
پاکستان کا وہ ”سیاستدان“ جس کے اکاﺅنٹ میں شاہ عبداللہ نے خود پیسے جمع کروائے، یہ کوئی شریف خاندان کا شخص نہیں بلکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بیرون ملک جائیداد کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود میرے اکاﺅنٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے جو میں نے بھائی ہونے کے ناطے قبول کئے۔ میرے اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے، وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے، نواز شریف کی رہائی کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی تھی۔ میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔

دفتر کے کام سے دوسرے شہر گئی بیگم نے اپنے چہرے کی تصویر بھیجی تو اس میں ایک چیز ایسی نظر آگئی کہ شوہر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، رنگے ہاتھوں پکڑلیا کیونکہ۔۔۔

 نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے رفیق حریری رابطے میں تھے اور کوئی نہیں تھا، سب جانتے ہیں قطر میں حمد بن جاسم سے سیف الرحمان کے کاروباری رابطے ہیں، نواز شریف کی رہائی کیلئے سعودی شاہ عبداللہ نے خود مجھ سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کیسز سے بالکل نہیں بھاگ رہا، یہ بات بالکل درست ہے کہ میری صحت ٹھیک نہیں ہے، مجھے ابھی بھی صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، عدالتوں کا سامنا پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، حالات کچھ بہتر ہو جائیں تو ضرور پاکستان آﺅں گا، شفاف ٹرائل ہوتا تو میرے خلاف کیسز ختم ہو جاتے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ 2011ءسے میرے خلاف ریڈ وارنٹ نکالے جا رہے ہیں، 2012ءمیں بھی انٹرپول کو خط لکھا گیا مگر کچھ نہیں ہوا، شفاف ٹرائل ہو تو میں پاکستان ضرور آ جاﺅں گا۔ سابق صدر نے کہا کہ دنیا سمجھتی ہے کہ مجھ پر درج مقدمات سیاسی ہیں، دنیا جانتی ہے کہ میں کوئی عام آدمی نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی چیز ثابت نہیں ہو سکتی، میرے دور میں اسحاق ڈار سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی تھی، انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا، اگر کوئی اقتدار کے دوران میری کرپشن ثابت کر دے تو میں ذمہ دار ہوں، میں اپنے خون پسینے کی کمائی کا حساب نہیں دوں گا، مجھ پر دس برس میں ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت کر دیں۔

اگر آپ بھی تنہائی میں وقت گزار کر زیادہ خوش ہوتے ہیں تو اپنے بارے میں یہ زبردست خوشخبری ضرور پڑھ لیں، سائنس نے بڑا انکشاف کردیا

پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے پوری دنیا میں لیکچرز دئیے، 45 منٹ کے لیکچر کے ایک لاکھ ڈالر لیتا تھا، اپنے نجی سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ،نومبر 2009ءمیں شاہ عبداللہ نے میرے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کروائی، وہ مجھے بھائی سمجھتے تھے اس لئے میں نے وہ رقم قبول کر لی تھی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھے صحت کی پیچیدگیاں ضرور ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بالکل ہی ہل جل نہیں سکتا۔ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں۔ میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ حالات کچھ بہتر ہو جائیں تو میں ضرور پاکستان آﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اب تک شفاف ٹرائل نہیں ہو رہا، اگر شفاف ٹرائل ہو رہا ہوتا تو اب تک کیس ختم ہو جاتے۔

مزید : قومی