میکسیکو سے امریکا میں داخلے کی کوشش، 3 پاکستانی گرفتار

میکسیکو سے امریکا میں داخلے کی کوشش، 3 پاکستانی گرفتار

فینکس(ویب ڈیسک) میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، کسٹم اینڈبورڈ پروٹیکشن نے سرکاری طور پر ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے ، ذرائع کے مطابق گرفتار افراد امریکی وفاقی ادارے کی تحویل میں ہیں، ان افراد کو امریکی بارڈر پیٹرول کے ایجنٹوں نے 11 نومبر کو گرفتار کیا تھااور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے حوالے سے چھان بین بھی کی تاہم ان کیخلاف کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، گرفتار افراد کا کیس امیگریشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی