”دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں “آرچ بشپ آف کینٹبری کی سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو

”دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں “آرچ بشپ آف کینٹبری کی ...
”دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں “آرچ بشپ آف کینٹبری کی سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے آرچ بشپ آف کینٹبری نے ملاقات کی ہے ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق آرچ بشپ آف کینٹبری نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور حکومت اقلیتوں کی سیکیورٹی اوربہبودکیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کیلئے نشستیں مختص کی گئی ہیں،انسداددہشتگردی کی مہم کے بعدجمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔

ملاقات کے دوران آرچ بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین المذاہب مکالمے کے ذریعے امن وترقی کے مقاصدحاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید : قومی