چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن

چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن
چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے تاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی جمعرات کے روز سرجری بھی کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا تھا ۔

وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلدی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد وطن واپس آئیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں