مولانا طارق جمیل کو جہانگیر بدر کا جنازہ پڑھانے سے عین موقع پر کس نے اچانک روک دیا؟اوریا مقبول جان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

مولانا طارق جمیل کو جہانگیر بدر کا جنازہ پڑھانے سے عین موقع پر کس نے اچانک ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے انکشاف کیاہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ پڑھانے کیلئے ڈاکٹر طارق جمیل کا نام پکارہ گیا لیکن پیچھے کھڑے ہر پگڑی والے مولانا صاحب اچانک آگے آ گئے اور نماز جنازہ پڑھائی۔تفصیلات کے مطابق اوریا مقبول جان کا کہناتھا کہ جہانگیر بدر کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی کے گراﺅنڈ میں پڑھانے کیلئے ڈاکٹر طارق جمیل کا نام پکارہ گیا تو پیچھے کھڑے ہر ی پگڑی والے مولانا صاحب آگے آگئے اور انہو ںنے نماز جنازہ ادا کروائی جبکہ مولانا طارق جمیل انتہائی ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود پیچھے ہو گئے ۔

مزید : لاہور