ضلعی حکومت کا داتا گنج بخش کے سالانہ عرس پر پیر کےروزعام تعطیل کا اعلان

ضلعی حکومت کا داتا گنج بخش کے سالانہ عرس پر پیر کےروزعام تعطیل کا اعلان
ضلعی حکومت کا داتا گنج بخش کے سالانہ عرس پر پیر کےروزعام تعطیل کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی حکومت نے داتا گنج بخش کے 973ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں 21نومبرپیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع حکومت نے پیر کے روز شہر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ اس کا اطلاق سول سیکریٹری ملازمین اور دیگر سٹاف پر نہیں ہو گا ۔

داتا گنج بخش کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گیاہے جو کہ پیر تک جاری رہے گا ،اس موقع پر پر زائرین ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں آئیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔داتا گنج بخش دربار پر 2000ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں