بجلی کے بلوں میں عوام سے 22 ارب اضافی وصول کرنے کا انکشاف

بجلی کے بلوں میں عوام سے 22 ارب اضافی وصول کرنے کا انکشاف

لاہور (آئی این پی) رواں سال اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں عوام سے 22 ارب روپے اضافی وصول کیے جانیکا انکشاف جبکہ سنٹرل پاور پرچیزئنگ کمپنی نے بجلی 2 روپے80 پیسے سستی کر کے قوم کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا حتمی فیصلہ 24 نومبر کو کیا جائیگا۔ میڈیا روپورٹس کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزئنگ کمپنی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں فی یونٹس 2 روپے 80 پیسے سستی کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی ہے کیونکہ صارفین سے اکتوبر میں بجلی کے بلوں میں 22 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے تاہم اس حوالے سے نیپرا سنٹرل پاور پر چیزئنگ کمپنی کی جانب سے دی جانیوالی درخواست کے مطابق بجلی سستی کرنے یا نہ کرنیکا حتمی فیصلہ کریگا۔

مزید : لاہور