فرانسیسی ڈیزائنر نے ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کردیا

فرانسیسی ڈیزائنر نے ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کردیا
فرانسیسی ڈیزائنر نے ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کردیا

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈریس ڈیزائنر نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کے ملبوسات تیار کرنے سے انکار کر دیا ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون فرانسیسی ڈیزائنرصوفی تھیلیٹ نے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ملبوسات تیار کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے متعلق سیاسی بیانات کے بعد وہ اس کیلئے کام نہیں کر سکتی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپا اور تلاشی 

صوفی تھیلیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے متعلق عوامی رجحانات سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ، وہ امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کیلئے کوئی لباس ڈیزائن نہیں کریں گی اور چاہتی ہوں کہ ٹرمپ کی اہلیہ کیلئے کوئی ڈیزائنر بھی کام نہ کرے ۔

یاد رہے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی شہریوں نے بھی انہیں اپنا صدر ماننے سے انکار کردیا ہے تاہم اب فرانسیسی ڈیزائنر کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جو ٹرمپ کے خلاف  امریکا سے باہر بھی عوامی نفرت کا ثبوت ہے ۔ 

مزید : بین الاقوامی