جہانگیر بدر مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے ، اللہ انکے درجات بلند کرے: وزیرا عظم نوازشریف کی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

جہانگیر بدر مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے ، اللہ انکے درجات بلند کرے: ...
جہانگیر بدر مخالفین کیساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے ، اللہ انکے درجات بلند کرے: وزیرا عظم نوازشریف کی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات تھے ، وہ مخالفین کے ساتھ بھی عزت سے پیش آتے تھے ۔ سیاست میں ایسے ہی مدبر سیاستدان کی ضرورت ہوتی ہے ۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی وفات کے بعد لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر بدراچھے سیاستدان کے ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کے بچوں سے بھی اچھا تعلق قائم رہے گا۔

وزیر اعظم کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نوازبھی موجود ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے جہانگیر بدر کی سیاست کیلئے خدمات پرخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید : قومی