بھارتی فوج کی کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید

بھارتی فوج کی کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے ...
بھارتی فوج کی کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بہن بھائیوں سمیت 4 بچے شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں چار سالہ ریبہ اور سات سالہ فائزہ شہید ہوگئیں جبکہ محمود ،16 سالہ شہزاد اور آٹھ سال کی شازیہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد دی جارہی تھی کہ اسی دوران شازیہ اور شہزادشہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے بچوں میں 3 سگے بہن بھائی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جوا ب دیا جارہاہے اوربھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا جارہاہے۔

مزید :

راولپنڈی -